حکومت سندھ ، یکم دسمبربروز جمعہ کوعیدمیلادالنبی ﷺ کی تعطیل کااعلان

 
0
1361

کراچی ،نومبر21(ٹی این ایس): حکومت سندھ نے یکم دسمبربروز جمعہ کوعید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل کااعلان کردیا،جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یکم دسمبربروز جمعہ کوعام تعطیل کااعلان کردیاہے۔جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔یکم دسمبرکوسندھ میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔اس موقع پرتمام سرکاری اور نجی دفاترز اور ادارے بند رہیں گے۔اس روز ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی جشن عیدمیلادالنبیﷺکے موقع پرجلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔