سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے جانے کے بعد جامعہ کراچی میں 2طلباء گروہوں میں تصادم ، 6طلباء زخمی

 
0
329

کراچی ،اکتو بر25(ٹی این ایس) :سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے جانے کے بعد جامعہ کراچی میں 2طلباء گروہوں میں تصادم ہو گیا ،تصادم میں 6طلباء زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف طلبا ء سے خطاب کرنے جامعہ کراچی میں پہنچے ۔وہاں خطاب کرنے کے بعد عمران خان واپس چلے گئے جس کے بعد طلباء کے دو گروہوں میں تصادم ہو گیا ۔تصادم کے نتیجے میں 6طلباء زخمی وہو گئے ہیں ۔حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آچکی ہے جبکہ زخمی ہونے والے طلباء کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔