عمرہ ویزا کے لیے فنگر پرنٹ لازمی قرار دے دیا گیا ۔ سعودی سفارتخانہ

 
0
2414

اسلام آباد ،اکتو بر25(ٹی این ایس): عمرہ ویزا کے لیے فنگر پرنٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے عمرے کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے اپنے فنگر پرنٹس دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔30 اکتوبر سے ویزا کے لیے عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے جائیں گے ۔ سفارتخانے کے مطابق زائرین کے فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ سعودی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔