اضافی حج کوٹہ کی قرعہ اندازی کر دی گئی،9ہزار474خوش قسمت عازمین کامیاب

 
0
350

6ہزار316 عازمین کا کوٹہ پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کو دیا گیا ہے،حجاج کی رہائش کے معاملے میں سخت پالیسی اپنائی ہے، رہائش اور کھانے پینے میں پیسوں کی بچت کی جائے گی، وزارتِ مذہبی امور
اسلام آباد جون 03 (ٹی این ایس): وزارتِ مذہبی امور نے اضافی ملنے والے حج کوٹہ کے حوالے سے قرعہ اندازی کر دی، قرعہ اندازی میں9ہزار474خوش قسمت عازمین کامیاب ہوئے ہیں جبکہ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 6ہزار316عازمین کا کوٹہ پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کو دیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بار حجاج کی رہائش کے معاملے میں سخت پالیسی اپنائی گئی ہے جبکہ رہائش اور کھانے پینے میں پیسوں کی بچت کی جائے گی۔
مارچ 2019کو حجاج کی قرعہ اندازی ہوئی تھی لیکن بعد میں حج 2019 کے لیے ہونے والی پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزاروں کے لیے حکومت نے نئے موصول شدہ کوٹے کے تحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کیا تھا، اد رہے کہ پاکستانی عازمین حجاج کے لیے اضافی کوٹے کا معاملہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے اٹھایا تھا جس پر سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 16 ہزار افراد کے اضافی کوٹے کا اعلان کیا تھا۔
اس کوٹے کے اضافے کے بعد پاکستان کے مجموعی عازمین حجاج کا کل کوٹہ 2 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ اب وزارتِ مذہبی امور نے اضافی ملنے والے حج کوٹہ کے حوالے سے قرعہ اندازی کر دی، قرعہ اندازی میں9ہزار474خوش قسمت عازمین کامیاب ہوئے ہیں جبکہ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 6ہزار316عازمین کا کوٹہ پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کو دیا گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے عازمین کو بذریعہ میسج ان کے کامیاب ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے تمام درخواست گزاروں کو دوسری قرعہ اندازی میں شامل کیا تھا اور جن درخواست گزاروں نے پیسے اکاؤنٹ سے واپس نکلوا لیے تھے ان کو بھی اس قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ منتخب عازمین حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کروانے کے لیے 4 دن کا وقت دیا جائے گا اور اس نئی قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔