سیالکوٹ: کرنٹ لگنے سے کمسن محنت کش  جاں بحق

 
0
668

سیالکوٹ ، ستمبر 05(ٹی این ایس):  سیالکوٹ  میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق  ہوگیا۔ یہ واقع تحصیل پسرور کے سرحدی گاؤں بھگیاڑی میں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق  17 سالہ محنت کش زوہیب ولد قیصر محمود مستری کو سریا پکڑا رہا تھا کہ اچانک سریا اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹیج کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگ گیا۔ عینی شاہدین کیمطابق  کرنٹ لگنے کے بعد زوہیب کے کپڑوں اور جسم کو  آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بعد ازاں اسے تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال میں لے جایا رہا تھا  تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔متوفی بیمار باپ اورگھرکا واحد کفیل تھا. کمسن محنت کش  کی وفات کی اطلاع پرگاؤں بھرمیں کہرام مچ گیا اور ہرآنکھ آشکبارہوگئی۔