ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ اور صارم برنی کی  کاوشوں  سے باپ کے ہاتھوں بیچی گئی 09 سالہ بچی گڈی کو بازیاب کرالیا

 
0
45590

میر پور خاص، ستمبر 05 (ٹی این ایس):  ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ اور صارم برنی نے مشترکہ کاوشوں کے تحت باپ کے ہاتھوں بیچی گئی 09 سالہ بچی گڈی کو بازیاب کرالیا ہے۔

میرپورخاص کے گاؤں سندھڑی میں گزشتہ روز ایک سنگدل باپ نے صرف 70,000 روپے عوض اس معصوم بچی کا نکاح 36 سالہ شخص سے کرادیا تھا۔ متاثرہ بچی  کے کزن غلام رسول نے فون پر رابطہ کرکے صحافیوں کو واقع ساری تفصیلات بتائی تھی جس کے بعد ندیم اسلم،پیربخش نوناری، رانا نواز شاہد، تجمل حسین ہاشمی و دیگر صحافیوں نے  یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا تھا  اور اعلیٰ افسران تک  بھی اس خبر  کو پہنچایا تھا۔غلام رسول نے صحافی ندیم اسلم پیر بخش نوناری تجمل حسین ہاشمی ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ اور صارم برنی کے تئیں اظہار تشکر کیا۔