کراچی کے پوش علاقے کی واحد تفریح گاھ ہل پارک پر قبضہ مافیا نے کام شروع کردیا

 
0
1559

بھاری مشینری کے ذریعے پہاڑی کا 5 ہزار گز سے زائد رقبہ کاٹ کر  قبضہ کیا جارہا ہے اہل  علاقہ انتظامیہ کی بے  حسی پر حیران

کراچی، ستمبر 05 (ٹی این ایس):  کراچی کے پوش علاقے کی واحد تفریح گاھ ہل پارک پر قبضہ مافیا نے کام شروع کردیا ہے بھاری مشینری کے ذریعے ہل پارک کے پچھلے دروازے( بیک ڈور) سے پہاڑی کا 5 ہزار گز سے زائد رقبہ کاٹ کر  قبضہ کیا جارہا ہے علاقے کے لوگ انتظامیہ کی بے  حسی پر حیران ہیں۔

تصویروں میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بھاری مشینری کے ذریعے پہاڑی کاٹ کر اس کا ملبہ بڑے بڑے ڈمپر کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے  ایک طرف قیمتی اراضی پر قبضہ دوسری طرف پہاڑی کا ملبہ بھی فروخت کیا جائے گا۔