اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر  تقرر وتبدیلیاں، خاتون سمیت 21 افسران کو مختلف  تھانوںمیں SHO’s  ایک کو  انچارج اینٹی کار لفٹننگ  اور پانچ دیگر کو سیف سٹی میں  تعینات کر دیا گیا

 
0
795

اسلام آباد، ستمبر 05 (ٹی این ایس):  اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرر تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ ان تازہ اور بڑے پیمانے پر کی گئی تبدیلیوں کے تحت  ایک خاتون سمیت 21 افسران کو مختلف  تھانوں  ہاؤس اسٹیشن افیسر (SHO’s)  ایک کو  انچارج اینٹی کار لفٹننگ  اور پانچ دیگر کو سیف سٹی میں  تعینات کر دیا گیا۔

ان تبدیلیوں کے تحت  سب انسپکٹر عبدالرزاق کوایس ایچ او کوہسار،انسپکٹر خالد اعوان ایس ایچ او آبپارہ ،انسپکٹر عاشق محمود  اورانسپکٹر حاکم خان کو ایس ایچ اوز بنی گالہ،اے ایس آئی ثمینہ سرور کو ایس ایچ او تھانہ وویمن،انسپکٹر اطہر خان کو  ایس ایچ او مارگلہ،سب انسپکٹر حبیب الرحمن کو ایس ایچ او کراچی کمپنی،انسپکٹر محمد ارشد  کو ایس ایچ او شالیمار،انسپکٹر جمشید خان  کو ایس ایچ او رامنا،انسپکٹر ارشد علی کو  ایس ایچ او گولڑہ،سب انسپکٹر اقبال گجر  کو ایس ایچ او ترنول،انسپکٹر ارشاد ابڑو کو  ایس ایچ او آئی نائین،انسپکٹر انیس اختر  کو ایس ایچ اوشمس کالونی،سب انسپکٹر عالمگیر خان کو  ایس ایچ او تھانہ نون،انسپکٹر اسجد محمود ایس کو  ایچ او تھانہ سبزی منڈی،انسپکٹر غلام قاسم نیازی کو  ایس ایچ او کرال،انسپکٹر حق نواز رانجھا کو  ایس ایچ او نیلور،انسپکٹر محمد بشیر کو  ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون،انسپکٹر لیاقت علی کو  ایس ایچ او تھانہ کھنہ،انسپکٹر سجاد بخاری  کو ایس ایچ او لوئی بھیر،انسپکٹر محمد گلفراز  کوایس ایچ او سہالہ اور انسپکٹر فیض احمد رانجھا  کو انچارج اینٹی کار لفٹننگ سیل  جبکہ انسپکٹر عابد اکرام ، انسپکٹر الفت عارف ، سب انسپکٹر رشید احمد انسپکٹر قیصر گیلانی اور انسپکٹر فیاض شنواری سیف سٹی تعینات کیا گیا۔