روات کے  نواحی علاقہ میں مسجد میں پروگرام منقد کروانے  پر جھگڑا, 5 افراد زخمی

 
0
822

روات ، ستمبر 05 (ٹی این ایس):  تھانہ روات کی یوسی مغل کے  نواحی علاقہ سندھو سیداں میں مسجد میں پروگرام منقد کروانے  پر جھگڑا ہونے کے نتیجہ میں  5 افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ روات پولیس موقع پر پہنچ گئی جھگڑا کرنے والوں نے راولپنڈی روڈ بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھو سیداں کی ارائیں برادری اور پکھڑال برادری نے مقامی مسجد میں علامہ عرفان مشہدی کا پروگرام منعقد کروانے کی کوشش کی جس پر سادات برادری نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں پروگرام کرنے سے منع کردیا جس پر دونوں اطراف سے جھگڑا شروع ہوگیا معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تھانہ روات پولیس کو بلا لیا گیا تاہم دونوں طرف سے تصادم کی وجہ سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں  فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا زرائع کے مطابق یہ جھگڑا چار سال پہلے علامہ آصف اشرف جلالی  عبدالقادر جیلانی کے درمیان حق چار یار اور حق سب یار کہنے پر جھگڑا ہوا تھا بعد ازاں اس پر مناظرہ ہوا تھا اور جھگڑے کی بنیاد بھی مناظرہ  بھی ہواتھا۔