پاکستان ریلویز نے آزادی ٹرین کے شیڈول میں مزید اسٹیشنوں کا اضافہ کردیا

 
0
1996

لاہور اگست 16(ٹی این ایس) پاکستان ریلویز نے عوام کی پرزورفرمائش پر آزادی ٹرین کے شیڈول میں مزید اسٹیشنوں کا اضافہ کردیا ہے۔ اب یہ ٹرین مزید متعدد ریلوے سٹیشنوں پر قیام کرتی ہوئی منزل پر پہنچے گی، سابق شیڈول سے اضافی جن اسٹیشتوں پر آزادی ٹرین کو ٹھہرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں والٹن لاہور، رائے ونڈ، کوٹ رادہا کشن، پتوکی، رینالہ خورد، شجاع آباد، مبارک پور، لیاقت پور، ڈھرکی، میرپور ماتھیلو، گھوٹکی اور شہداد پور شامل ہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق آزادی ٹرین اب ستائیس اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے کراچی پہنچے گی اور انتیس اگست کی صبح آٹھ بجے وہاں سے واپس روانہ ہوجائے گی۔ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق صبح 9بجکر15منٹ پر لاہورریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر 10بجے والٹن ریلوے اسٹیشن پہنچ کر دوگھنٹے قیام کرنے کے بعد دوپہر12بجے والٹن سے روانہ ہوکر 2بجکر30منٹ پر کوٹ رادھا کشن پہنچے گی۔

کوٹ رادھا کشن 45منٹ قیام کرنے کے بعدوہاں سے 3بجکر15منٹ پرروانہ ہوکر شام 6بجکر10منٹ پر رینالہ خورد اور وہاں ایک گھنٹہ قیام کرنے کے بعد شام 7بجکر10منٹ پر روانہ ہوکر رات ساڑھے سات بجے اوکاڑہ پہنچے گی، اوکاڑہ میں ایک گھنٹہ قیام کے بعد سوا نو بجے ساہیوال پہنچے گی، ٹرین رات ساہیوال میں ہی قیام کرے گی اور اگلی صبح ساڑھے دس بجے چیچہ وطنی کے لئے روانہ ہوجائے گی۔ 20اگست کی صبح 9بجے شجاع آباد پہنچے گی وہاں ایک گھنٹہ قیام کرنے کے بعد10بجے روانہ ہوکرشام 4بجے مبارک پور پہنچے گی۔ ایک گھنٹہ مبارک پور رکنے کے بعدشام 5بجے روانہ ہوکر شام 7بجکر40منٹ پر لیاقت پور پہنچے گی۔ لیاقت پور میں ایک گھنٹہ بیس منٹ قیام کرنے کے بعد رات 9بجے روانہ ہوکر9بجکر 45 منٹ پر خان پورپہنچے گی،خان پور میں قیام کرنے کے بعد اکیس اگست کی صبح ساڑھے آٹھ بجے رحیم یار خان کے لئے روانہ ہوجائے گی، ٹرین 21 تاریخ کو دوپہر2بجے ڈھرکی پہنچے گی،وہاں ایک گھنٹہ قیام کرنے کے بعد 3 بجے روانہ ہوکر 3بجکر30منٹ پر میرپورماتھیلو پہنچے گی۔ وہاں ایک گھنٹہ رُکنے کے بعد 4بجکر30منٹ پر روانہ ہوکر 5 بجے گھوٹکی پہنچے گی وہاں 45منٹ قیام کے بعد شام 5 بجکر 45منٹ پر روانہ ہوجائے گی۔ ٹرین26اگست کی شام کو 5بجکر 10منٹ پر شہداد پور پہنچے گی۔ وہاں ایک گھنٹہ قیام کرنے کے بعد شام 6بجکر10منٹ پر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ مزید برآں کوئٹہ میں آزادی ٹرین کے پہنچنے کا نیا شیڈول تئیس اگست کی شام پانچ بجے ہے اور دو رات کوئٹہ میں قیام کے بعد پچیس اگست کی صبح سات بجے، جیکب آباد اور سکھر کے لئے روانہ ہوجائے گی اور سکھر میں رات قیام کرے گی۔