سعودی عرب کے دورے پر شہباز شریف کو نجی طیارے کا کرایہ بھی خود ادا کرنا پڑ گیا

 
0
304

لاہور ،جنوری01(ٹی این ایس):  وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو سعودی عرب کے شاہی خاندان کی طرف سے طیارہ نہیں ں بھیجوایا گیا بلکہ انہوں نے خود سعودی عرب کی کمپنی ناس ائیر کا طیارہ پرائیویٹ طور پر کرایہ پر حاصل کیا جس کا کرایہ وہ خود ادا کریں گے ۔زرائع کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں مختلف مذہبی ،سماجی رہنماؤں ں سے ہونے والی ملاقاتوں میں سعودی سفارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بتایا ہے کہ انہیں پاکستان کے حالات سے خصوصی دلچسپی ہے ۔انہوں نے پاکستان کو مشکل وقت میں ہر طرح کی ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔پاکستان کو معاشی بہتری کے لئے اور بحران سے نکالنے کے لئے جتنی رقم بھی چاہے ہو گی سعودی عرب فراہم کرے گا ۔