سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر اپوزیشن جماعتوں کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے پر غور

 
0
329

لاہور ،دسمبر06(ٹی این ایس):سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر قانون مزید مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ پہلے ہی مذہبی رہنماء قادیانیوں کے بارے میں ان کی گفتگو پر نالاں ہیں اور ان کو مستفعی ہونے کا کہہ رہے ہیں اور اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مزید مشکل بڑھ گئی ہیں کیونکہ رپورٹ میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب ،وزیرقانون رانا ثناء اللہ اور توقیر شاہ بے گناہ ہیں تاہم انہوں نے ایک دوسرے کو بچانے کے لئے متضاد بیانات دیئے ہیں ۔