9 ارب 75کروڑ لاگت سے بننے والے 32.5 میگا واٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ کی منظوری

 
0
399

گلگت،دسمبر06(ٹی این ایس): گورنر سیکرٹریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور گورنر سیکریٹریٹ کی انتھک کوششوں سے 9ارب 75کروڑ لاگت سے بننے والی 32.5میگا واٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے باقائدہ منظوری دے کر ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل کو بھجوا دی ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اس میگا منصوبے کی منظوری پر ہنزہ کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی نہ ہونے کے باعث بہت سارے مسائل کا سامنا تھا ۔

اس میگا منصوبے کی تکمیل کے بعد ہنزہ میں بجلی کا بحران ختم ہوگا جس کے باعث ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔ گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں 9ارب 75کروڑ لاگت سے بننے والی 32.5میگا واٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ منظور کرانے میں گورنر گلگت بلتستان اور گورنر سیکریٹریٹ کا اہم کردار ہے ۔