سجاول، ستمبر 04(ٹی این ایس) : ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری کے زیرصدارت دربار ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم تحت ضلع سجاول کے تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیل نیب کے دیئے گئے پرفارما کے تحت جلد سے جلد دی جائیں اس کے علاوہ اگر کسی اسکیم کے خلاف کوئی شکایت یا ایف آئی آر ہو تو وہ بھی رپورٹ میں واضع کیا جائے۔
اجلاس میں محکمہ بلڈنگ کے آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے ہاؤسنگ اسکیم یا پلاٹنگ کے لیئے لازمی ہے کے اس اسکیم میں ڈیرینج سسٹم اور روڈ بھی موجود ہو جس کے لیئے بلڈر کے پاس تین سال کا ٹائم ہوتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کے مکان بنانے سے پہلے محکمہ بلڈنگ سے این او سی لازمی ہے بصورت دیگر محکمہ بلڈنگ کے پاس اختیار ہے کے وہ اس عمارت کو مسمار کردے۔ اجلاس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے مختلف اسکیموں کا جائزہ بھی لیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے اورنگزیب جمالی، ایس ایچ او سجاول پولیس قادربخش بہرانی،بی آئی محکمہ بلڈنگ جمال حیدر، اے ایس آئی اینٹی کرپشن واحد بخش اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔