پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرت کیلئے تیار ہیں،افغان صدر اشرف غنی

 
0
21868

آستانہ/کابل  ستمبر 10 (ٹی این ایس ): افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ مذاکرت پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرت کیلئے تیار ہیں۔

اتوار کو افغان خبررساں ادارے ’’خاماپریس ‘‘ کے مطابق صدر اشرف غنی نے قازقستان میں ایک سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرت کیلئے تیار ہے ۔

کابل میں صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور کابل اسلام آباد تعلقات میں حالیہ واقعات کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدر طیب اردگان نے کہاکہ ترک حکومت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ترکی افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے ۔افغان صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے افغانستان کی حمایت کی توثیق پر ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔