کوئی سرکاری ملازم پریس کارڈ کا حامل نہ ہو۔ سندھ ہائی کورٹ کا حکم

 
0
954

حیدر آباد، ستمبر 10 (ٹی این ایس) سندھ ہائی کورٹ نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاؤسز کی جانب سے کسی بھی سرکاری ملازم کو پریس کارڈ (صحافتی کارڈ) جاری نہ کیا جائے۔

حیدرآباد سرکٹ بینچ کی طرف سے سماعت کے دوران سیکریٹری سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو یہ احکامات بھی دئے گئے ہیں کہ جن سرکاری ملازمین کو پریس کارڈ جاری ہوچکے ہیں وہ تمام کے تمام منسوخ کئے جائیں اور اس کی مکمل تفصیل عدالت میں پیش کی جائے۔

ہائی کورٹ کے معزز ججوں نے کمشنر شہید بینظیر آباد سمیت تمام کمشنرز کو واضع الفاظ میں احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام سرکاری ملازمین جو صحافت کررہے ہیں کی مکمل لسٹ22 ستمبر کی سماعت میں پیش کی جائے۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔