“زرداری کی باری” ٹویئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

 
0
439

اسلام آباد جولائی28(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے آج پانامہ کیس پر تاریخی فیصلہ دتیے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سیاسی حلقوں میں ایک بے چینی سی کفیت چھا گئی ہے اور ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے رہنما کو لے کر پریشان ہے۔نواز شریف کو ناایل کرنے کے بعد عوام کی سپریم کورٹ سے امیدیں بڑھ گئی ہیں جن میں وہ باقی سیاسی جماعتوں اور طاقتور افراد کے خلاف احتساب مانگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے #ZardariKiBaari کے نام سے مہم شروع کر دی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا بھی احتساب کیا جائے۔