پاکستان بین الاقوامی ٹینس کے مقابلوں کیلیے محفوظ ملک ہے، منیجر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن

 
0
443

اسلام آباد جولائی28(ٹی این ایس): انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے منیجر ایونٹس اینڈ ٹریننگ فرینک نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی ٹینس کے مقابلوں کیلیے محفوظ ملک ہے، دسمبر میں ڈیوس ٹینس کپ ٹائی کا انعقاد ٹینس کے مستقبل کی روشن مثال ہوگا۔

سید دلاور عباس پاکستان ٹینس کمپلیکس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئی ٹی ایف آفیشل نے کہا کہ پاکستان ایشین اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا اہم ترین رکن ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مسائل سے آگاہ ہیں تاہم پی ٹی ایف کو خود بھی فنڈز اکٹھے کرنے ہوں گے تاکہ ٹینس پلیئرز کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے، جونئیر ٹینس پروگرام، ٹینس اکیڈمیز، ٹینس ٹریننگ سینٹرز، نیشنل ٹینس سینٹرز کی تشکیل سے ٹینس کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے، آئی ٹی ایف کا کام ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنا ہے اور اس ٹیکینکل ٹینس سپورٹ کے تحت ٹینس کو مزید اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

منیجر آئی ٹی ایف نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ٹینس کیلیے محفوظ ترین محفوظ ملک ہے، راوں برس دسمبر میں آئی ٹی ایف ڈیوس کپ ٹائی کا انعقاد پاکستان میں ہوگا جس کیلیے انٹرنیشنل فیڈریشن کی جانب سے پی ٹی ایف کی معاونت کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، انھوں نے بتایا کہ ٹینس ایک بین الاقوامی کھیل ہے، آئی ٹی ایف کو ٹینس گرینڈ سلم ممالک امریکا، فرانس، انگلینڈ اور آسٹریلیا سے اسپانسر شپ کی مد میں خطیر رقم حاصل ہوتی ہے، آئی ٹی ایف ایونٹس کی میزبانی پاکستان ٹینس فیڈریشن کی کامیابی ہے۔

پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ آئی ٹی ایف کے اشتراک سے جامع پلان تشکیل دیے جائیں گے، آئی ٹی ایف منیجر کی پاکستان آمد ایک مثبت قدم ہے، وہ لاہور میں ڈیوس کپ ٹائی کے مجوزہ وینیوز کا دورہ بھی کریں گے