عیسائی برادری کے افراد کی شرکت، ذولفی بخاری کا خطاب
اسلام آباد، جولائی 19(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی شمالی پنجاب کی خواتین شاخ کی صدر کنول شوزیب نے دارالحکومت کے آئی ایٹ سیکٹر 4 میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں عیسائی برادری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
میٹنگ سے پی ٹی ائی کے این اے 53 کے لئے الیکشن کمپین کے کوآرڈی نیٹر اور عمران خان کے قریبی ساتھی ذولفی بخاری نے خطاب کیا۔
تقریب میں دیگر کے علاوہ بیرسٹر سلمان احمد، فرید ،طلعت ندیم، اسیہ وڑائچ، زرین ملک، یاسمین سہیل، سادیہ انجم، شہناز میر اورنرگس جبین نے بی شرکت کی۔