ٹی این ایس کی خبر پر ڈی جی ایف آئی اے کا ایکشن، ایف آئی اے میں اوپن ٹیسٹنگ سروس(او ٹی ایس) کے ذریعے بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی انکوئری کا حکم دیدیا

 
0
707

اسلام آباد، جولائی 19 (ٹی این ایس):  ڈی جی ایف آئی اے  بشیر احمد میمن  نے  ٹی این ایس  کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے میں اوپن ٹیسٹنگ سروس(او ٹی ایس) کے ذریعے بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی انکوئری کا حکم دیدیا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا  گیا کہ  ڈی جی ایف آئی اے  بشیر احمد میمن نے  میڈیا رپورٹس میں اوپن ٹیسٹنگ سروس(او ٹی ایس) کے ذریعے بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کے انکشاف  کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے  تمام زونل ڈائریکٹرس کو ہدایت کی ہے کہ وہ  الزامات کی فوری انکوئری شروع  کریں  اور اگلے روز رپورٹ پیش کی  جائے۔

واضع رہے  کہ ٹی این ایس نے آج صبح ہی اس  اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا  کہ او ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ دینے والے امیدوار رل گئے ہیں  اوراس ضمن میں متعدد متاثرہ امیدواروں نے ڈی جی ایف آئی اے کو  باقاعدہ تحریری درخواستوں کے ذریعہ  ان کو مطلع کیا  کہ 18 فروری کو ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں مختلف آسامیوں میں بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا گیا جس کی ریکروٹمنٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری او ٹی ایس کے حوالے کی گئی کچھ عرصہ کاغذات اور درخواست فارمز کی چھان بین  کے بعد او ٹی ایس  کی ویب سائٹ پر مختلف جواز  پیش کر کے  کافی امیدواروں کے درخواست  فارم مسترد کر دئے گئے اس ضمن میں او ٹی ایس کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن شکایت پورٹل پرمکئ امیدوارں نے متعدد بار  شکایت کی  لیکن او ٹی ایس کی جانب سے اعتراضات درست نہیں کئے گئے۔بعد ازاں مذکورہ شکایت کنندگان  کرنے بحریہ ٹاون فیز 6 میں او ٹی ایس کے دفتر آئے تو او ٹی ایس ملازمین نے ان امیدواروں سے رشوت وصول کی اور ان امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا کہ او ٹی ایس کا تعلق براہ راست ڈی جی ایف آئی اے سے ہے اگر آپ لوگوں نے ہماری بات نہ مانی تو آپ کبھی بھی ایف آئی اے کے امتحان میں نہیں بیٹھ سکو گے۔متاثرہ امیدواروں نے اس معاملے سے ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ ایف آئی اے کو درخواستیں دی لیکن انہوں نے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی متاثرین نے ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ او ٹی ایس کے خلاف بدعنوانی اور دھوکہ دہی کی تحقیقات کی جائیں کیونکہ اوٹی ایس کے تحت ہونے والے پیپر میں بڑے پیمانے پر نقل کا بھی انکشاف ہوا ہے ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتی کا ٹیسٹ لیا گیا دوران ٹیسٹ امیدواروں کی جانب سے موبائل فون کے ذریعے سوالنامے کی کاپی بھیجی گئی سوشل سروس وٹس ایپ کے ذریعے جوابات بھی آتے رہے او ٹی ایس کے تحت پیپر میں ایم سی کیوز کو سوالنامے پر ہی حل کیا جاتا ہے او ٹی ایس کے تحت ہونے والے اس امتحان کی شفافیت پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں او ٹی ایس این ٹی ایس کی طرز پر بننے والا نیا ادارہ ہے۔جب اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے  کا موقف لینے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کے سٹاف افسر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے بیرون ملک دورے پر ہیں اور اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمن موقف دیں گے،جب ان سے رابطہ کیا گیا تو وہ اس معاملے کو ڈی جی ایف آئی اے کے دفتر پر ڈالتے رہے تاہم کایف آئی اے کے کسی افسر نے بھی اس کا جواب نہیں دیا۔او ٹی ایس کے ٹیلی فون نمبروں پر اس حوالے سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم او ٹی ایس کی انتظامیہ نے فون نہیں سنا۔