چنیوٹ: اسلامیہ ہسپتال میں ڈاکٹرکی غلفت کے باعث 4 سالہ بچی  کی موت

 
0
1020

معمولی بخار تھا، ہسپتال لے گئے، ڈاکٹر نے ٹیکہ لگایا اور 10 منٹ بعد ہی  فوت ہوگئی

چنیوٹ، جولائی 19 (ٹی این ایس): جنیوٹ کے اسلامیہ ہسپتال میں ڈاکٹرکی غلفت کے باعث  ایک  4 سالہ بچی  موت کی آغوش میں چلی گئی۔ ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق   چنیوٹ کے  محلہ معظم شاہ کی رہایشی  بچی ارحم علی کے والدین نے بتایا کہ  اسے معمولی بخار کی شکائت تھی اور  جب اسے  مذکورہ ہسپتال لے جایا گیا تو  ڈاکٹر نے ٹیکہ لگایا۔

بچی کے ورثاء کے مطابق ٹیکہ لگائے جانے کے صرف 10 منٹ بعد کی بچی دم توڑ گئی۔

واقع کے بعد  بچی کے ورثاٰ مشتعل ہوئے اور انھوں نے  مشکورہ ڈاکٹر سمیت پورے عملہ کے خلاف کاروئی اور  مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی جانچ  کی جائے۔