آغا سراج درانی سپیکرسندھ اسمبلی منتخب

 
0
329

کراچی اگست 15(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی سپیکرسندھ اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے ایم کیو ایم کے امیدوار جاوید حنیف کو شکست دی۔نومنتخب سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی نے متحدہ اپوزیشن کے جاوید حنیف کوشکست دیدی۔ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی،سندھ اسمبلی میں168 ارکان اسمبلی میں سے 158ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔پیپلز پارٹی کے آغا سراج درا نی 96ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے جاوید حنیف نے59 ووٹ حاصل کئے جبکہ سپیکر اسمبلی نے تین ووٹ مسترد کئے۔واضح رہے آغا سراج درانی دوسری مرتبہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔