گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 
0
767

رفیق رجوانہ کے مطابق انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا
لاہور اگست 15(ٹی این ایس): گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کرسکتے۔رفیق رجوانہ کے مطابق نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد استعفیٰ دیا۔رفیق رجوانہ نے 10 مئی 2015 کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے رفیق رجوانہ طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔