تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے

 
0
518

پشاور اگست 15(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دی۔نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپیکر کے امیدوار مشتاق غنی نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دیدی۔ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی،خیبر پختونخوا کے112میں سے 109 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے۔تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27 حاصل کئے۔