سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کے تبادلے ختم کردیئے،پرویزخٹک

 
0
473

پشاور ،اکتو بر05(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کے تبادلے ختم کردیئے،وزیر تعلیم نے سرکاری سکولوں میں بہتر کارکردگی دکھانے پر پہلی پوزیشن والے اساتذہ کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔پشاور وزیر اعلیٰ ہائوس میں ورلڈ ٹیچر ڈے کی مناسبت تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ترجیح یہ تھی کہ اسکول کی عمارتیں آثار قدیمہ نہ لگیں،خود تیسری جماعت تک سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کی ، اب بہترین سہولیات فرام کرکے سرکاری سکولوں انگریزی میڈیم کے مقابلہ میں لانا ہے،رواں سال تمام سکولوں میں فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا،اساتذہ کو انعام دینگے مگر جواب دہ بھی بنائینگے،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کا کہنا تھا کہ بیس ارب سے زائد فنڈز سکولوں پر خرچ کردی ،اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی،بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو انعام دیا جائے گا ،تقریب میں شمعیں روشن کر کے اساتذہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔