جھل مگسی ،درگاہ فتح پور شریف عرس کے دوران دھماکہ،میں 12 شخص جاں بحق جبکہ 30افراد زخمی

 
0
719

جھل مگسی اکتوبر 5(ٹی این ایس):جھل مگسی کے درگاہ فتح پور میں خود کش دھماکہ ہونے سے12افراد شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 30افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک خود کش حملہ آور درگاہ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا ، جسے پولیس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اسی کوشش کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، زخمی اور ہلاکتوں میں اضافےکا خطرہ ہے۔۔جبکہدھماکے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کیلئے بھی امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا۔درگاہ کے دروازے پرحملہ آور کوروکا گیاتواس نے خود کودھماکے سے اڑالیا۔دھماکے سے پہلے پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کامقابلہ بھی ہواہے۔ ایم ایس جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ کا کہنا ہے کہ تاحال ان کے پاس 6 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 25 زخمیوں کو بھی لایا گیا ہے جن میں سے اکثر کی تعداد انتہائی تشویشناک ہے ۔ مقامی پولیس کے مطابق درگاہ کے مرکز ی دروازے پر  پولیس چیکنگ کے دوران ایک  خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔خود کش حملے کے وقت  درگاہ فتح پور میں پندرہویں کا میلہ جاری تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔تاحال اس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ماہانہ میلہ جاری تھا ، جس میں ایک بڑی کچہری لگائی جا رہی تھی جس میں سجاد ہ نشین بھی درگارہ میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ  2005 میں بھی ایک  اسی درگاہ پر ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 30 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ رواں سال دہشتگردی کانشانہ بننے والی یہ تیسری درگاہ ہے۔