کراچی میں یخ بستہ ہواں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں اضافہ

 
0
504

کراچی دسمبر 5(ٹی این ایس) شہرقائد میں گزشتہ روزسے چلنے والی تیزہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں یک دم اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے چلنے والی ہواں کے باعث ٹھنڈ نے شہرمیں ڈیرے جما لیے ہیں۔ شہرمیں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 14 اورہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصدر ریکارڈ کیا گیا۔ سردی بڑھتے ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔