سندھ ہائی کورٹ : شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلائل طلب

 
0
1745

کراچی دسمبر 5 (ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر12 دسمبر تک ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کرلئے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں شرمیلا فاروقی کے وکیل کا کہنا تھاکہ نیب نے انکی موکلہ کو نااہل قرار دینے کیلئے اسٹیٹ بینک اور الیکشن کمیشن کو دوخط لکھے ہیں،جبکہ سزا2001 میں پلی بار گین کی ذریعے ختم ہوگئی تھی،پلی بار گین کی بعد نااہلی کی سزا قائم رہنے کا قانون 2000 کے بعد بنا سزا اس سے پہلے ہوئی تھی۔دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شرمیلا فاروقی سزا یافتہ ہیں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں ،نیب قانون کے مطابق کارروائی کررہا ہے لہذا انکی درخواست مسترد کی جائے ۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کی عدم حاضری پر مزید کارروائی ملتوی کردی۔