دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت اور 2ارب37کروڑ روپے کرپشن ،ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب

 
0
313

کراچی دسمبر 5 (ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت اور 2ارب37کروڑ روپے کرپشن کے کیس میں27فروری 2018تک ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت اور 2ارب37کروڑ روپے کرپشن کا معاملہ پر سماعت ہوئی۔عدالت میں نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہائی اوکٹن آئل صرف ایوی ایشن مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،شیل کمپنی نے ملزمان کی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے تیل سپلائی کا معاہدہ کیاتیل پاک آرمی، نیوی اور ائر فورس کو سپلائی کرنا تھا لیکن ملزمان نے صرف تین فیصد تیل ایوی ایشن جبکہ 97فیصد تیل اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیاتھا۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا ہے۔عدالت نے 27فروری 2018تک ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ تاریخ تک ملتوی ۔واضح رہے کہ کیس کے نامزد ملزمانذیشان کریمی ، مظاہر حسین اور دیگر کی درخواستیں بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔