ٹرمپ کا جواب جلد دینگے، دنیا کوبنلائیں  گے افسانے اور حقیقت میں فرق، وزیرِ خارجہ

 
0
396

اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جواب جلد دیں گے ہم دنیاکو سچائی بتائیں گے، افسانے اور حقیقت کا فرق بتائیں گے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے یہ پیغام اس وقت سوشل میڈیا پر جاری کیا جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ لمحے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ٹوئیٹر“پر کہا کہ پاکستا ن نے ہمیں بے وقوف بنایا اب اسے مزید فنڈ ز جاری نہیں کئے جائیں گے ،پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

نجی چینل ’’جیو نیوز‘‘کا دعوی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ٹرمپ کے نئے  بیان  کا جواب دینے کے حوالے سے مشاورت کے لئے خواجہ آصف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات جاری ہے