محکمانہ خود مختاری کے تحت انتہائی دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دہی کیلئےکوئی بیرونی دباو قبول نہ کیا جائے۔ آئی جی پی سندھ کا پولیس افسران کے نام پیغام

 
0
965

کراچی ، ستمبر 11 (ٹی این ایس)  آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنے محکمہ کے افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ محکمانہ خود مختاری کے تحت  انتہائی دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں اور اس سلسلہ میں کوئی دباو قبول نہ کیا جائے۔

 اپنےدفتر سے پولیس افسران کے نام جاری ایک بیان میں اے ڈی خواجہ نے  اپنا  حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  اپنےہر عمل کو محکمانہ تقاضوں کے مطابق انجام دیتے ہیں چنانچہ آپ سب پر بھی لازم ہے کہ آپ بھی اپنی ذمہ داریاں انتہائی راستگاری کے ساتھ انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی تقرری اور تبادلوں جیسے میکنزم کو گمان اور اندازوں کے بجائے ٹھوس اور پیشہ وارانہ بنیادوں پر مربوط اور مؤثربنایا جائے

آی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو بلا کسی بیرونی دباؤ کے تھانوں کی سطح پر عام لوگوں کو انصاف فراہم کرنا اپنا شعار بنانا چاہئے اور اس ضمن میں کسی بیرونی دباو کو خاطر میں نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اس ادارے اور اس کے فیصلوں کی اہمیت کے پیش نظرانتہائی ایمانداری سے عوام کی خدمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ میں انھیں وہ انتہائی ذمہ دار اور ایماندار  افسران چاہیئے جو مسائل کے بارے میں انھیں صحیح طور پر آگہی دیں اور ایشوز،کرائم سین پر جانے کے علاوہ کرائم سے متاثرہ افراد سے ہمدردی سے پیش آئیں۔

انہوں نے پولیس کو  ہدایت کی ہے کہ منظم اور منصوبہ بند جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور تمام شیشہ ریسٹورینٹس کو سختی سے  باورکیاجائے کہ وہ اس عمل کو فوری طور پر ختم کردیں۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ  اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔