بدنامِ زمانہ دہشتگرد اور کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خراسانی ہلاک

 
0
425

کابل،اکتوبر 19 (ٹی این ایس):   کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرارکے سربراہ عمرخالد خراسانی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد خراسانی گزشتہ روزپاک افغان سرحد پرافغان حدود میں امریکی ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

انھیں ناریئے گنڈاؤ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق خراسانی کی ہلاکت کے بعد خلفیہ عثمان حافظ اللہ کونیا سربراہ بنایا گیا ہےجو خراسانی کی موت کی از خود تصدیق کرتا ہے۔

واضح رہےامریکا کی جانب سے گزشتہ روز تین ڈروں حملوں میں مجموعی طورپر31 شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ہیں۔ جب امریکی ڈرون حملہ کیا گیا۔ خالد خراسانی افغان صوبے پکتیکا میں موجود تھا۔ خالد خراسانی کے ساتھ 9 مزید شدت پسند بھی ڈرون کا نشانہ بنے۔دہشتگردعمرخالد خراسانی کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن اور کالعدم دہشتگرد جماعت الاحرار کا سربراہ تھا۔عبدالولی عرف خالد عمر خراسانی  کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ سخت گیر دہشت گرد کمانڈر تھا اور پاکستان میں سب سے زیادہ حملے اسی نے کرائے تھے۔