مضرِ صحت غذائی اشیاء بچوں کی نشونماء اور قوم کے مستقبل کی دشمن ہیں ،حکومت ان کی فروخت پر پابندی عائد کرے، ماؤں کا مطالبہ

 
0
477

اسلام آباد،اکتوبر 18 (ٹی این ایس): بچے ہر قوم کا  انمول سر ما یہ اور گھر کے آ نگن کے پھول ہو تے ہیں، ان کی مسکرا ہٹوں شرارتوں سے گھر  آباد ہو تے ہیں لیکں یہ پھو ل ا گر مالی کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ  سے بےو قت مر جھانے لگیں تو  چمن کیسے آباد رہے؟ جس طرح چمن کو ہرا بھرا و شا داب ر کھنے کے لیے ما لی کا ہوشیاراور محنتی ہو نا ضروری ہے یقینا اسی طر ح بچو ں کی نشنو نما کے لیے ان کی متوازن غذا کا ہو نا بھی ضروری ہے

ماؤں کا کہنا ہے کہ بچوں کا ،جنک فوڈ یعنی  سلا نٹی کو لڈرنکس، برگر اور اسی طرح بیکر ی کی کئی چیز یں استعمال  کر نا عا م ہو گیا ہے جبکہ ان کا مضرِ صحت ہونا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے چنانچہ حکومت کو ایسی اشیاء کی تشہیر اور فروخت  پر پابندی لگانی چاہیئے۔ان اشیاء کی فراوانی کے ساتھ دستیابی اور خالص اشیاء کی عدم دستیابی سے بچوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں جو انکی ذہنی اور جسمانی نشونما ء کو متاثر کرتی ہیں۔جبکہ نوزائیدہ بچوں کی خوراک  کے حوالے سے  ترقی پذیر ممالک میں مناسب آگاہی مہم نہ چلانے کی وجہ سے لاکھوں بچے پیدائش کے چند ماہ کے اندر ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

متواذن غذا کیا ہو تی ہے کون کون سی اشیاء ہمیں اصل غذائی ا جزاء مہیا کر تی ہیں، غذا ئی کمی کو دور کر نے کے لیے کو نسی اور کتنی خو راک لینی چاہیے اور کس طر ح کی چیزوں سے ہمیں پر ہیز کر نے چا ہے اس بارے میں آگہی پیدا کرنے اور حکومتوں کو بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی مناسب خوراک سے ہی ان کی  بہتر نشوونما اور قوم کی اچھی تعمیرممکن ہے۔