پاکستان سٹاک مارکیٹ نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ منافع کمایا،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 
0
858

اسلام آباد 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ مجموعی منافع کمایا جو 258 ارب روپے ہے اور دس برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ کامیابی کورونا وائرس کی وبا کے باوجود حاصل ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے 10 برسوں کا سٹاک مارکیٹ کا چارٹ بھی ٹویٹ کیا جس میں مجموعی منافع کو ظاہر کیا گیا ہے