ایوان صدر اسلام آباد کی جامع مسجد سے “تذکیہ نفس، اس کی اہمیت اور معاشرے پر اثرات” کے موضوع پر خطبہ جمعہ براہ راست نشر کیا گیا

 
0
120

اسلام آباد 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایوان صدر اسلام آباد کی جامع مسجد سے “تذکیہ نفس، اس کی اہمیت اور معاشرے پر اثرات” کے موضوع پر حسب معمول خطبہ جمعہ براہ راست نشر کیا گیا۔

ایوان صدر کے حکام و عملہ نے نماز جمعہ ادا کی۔ خطبہ جمعہ میں قرآن و سنت کی روشنی میں تذکیہ نفس کی اہمیت کے فضائل کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تذکیہ نفس خود کو حرام چیزوں سے بچانا ہے۔ انسان معاشرے سے لا تعلق نہیں رہ سکتا، نمازاور صدقہ تذکیہ کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ قرآن کریم میں تذکیہ نفس کی خصوصی تعلیم دی گئی ہے اپنے نفس کو پاک کرنے والا کامیاب ہو گا۔

خطبہ میں کہا گیا کہ تذکیہ کا مفہوم خود کو حرام چیزوں سے بچانا ہے اسلام میں والدین کے ساتھ بھلائی کامعاملہ کرنے کا حکم دیا گیا ہےدوسروں کے حقوق کاخیال رکھنا تذکیہ نفس میں شامل ہے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے ایوان صدر کی جامع مسجد سے خطبہ جمعہ براہ راست نشر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا