ہیلی کاپٹر سب سے سستا ذریعہ ہے سفر کرنے کا اگر اپنا ہو تو، وزیراعظم کا اپنا ہے: فواد چوہدری

 
0
2089

پاکپتن والے معاملے کاوزیراعظم یاان کی فیملی سے تعلق نہیں: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد، اگست 29(ٹی این ایس):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکپتن والے معاملے کاوزیراعظم یاان کی فیملی سے تعلق نہیں ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سب سے سستا ذریعہ ہے سفر کرنے کا اگر اپنا ہو تو، وزیراعظم کا اپنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ عمران خان نے ہمیشہ سوشل میڈیا کو اہمیت دی، وہ پسند کرتے ہیں سوشل میڈیا پر بات کرنا، وزیراعظم نے ہمیشہ انسانی حقوق پر آواز اٹھائی، چاہے وہ ڈرونز کا معاملہ ہو یا مسنگ پرسنز کا۔