چیئرمین نیب کا سیّد زعیم حسین قادری و دیگر کیخلاف پنجاب سمال انڈسٹریل کوآپریٹو ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کا نوٹس

 
0
4015

اسلام آباد جنوری 9(ٹی این ایس)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سپیشل اسسٹنٹ برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب سیّد زعیم حسین قادری و دیگر کیخلاف پنجاب سمال انڈسٹریل کوآپریٹو ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر غیر قانونی فوائد لینے اور سوسائٹی کی انتظامیہ کی مدد سے مبینہ طور پر سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے سپیشل اسسٹنٹ برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب سیّد زعیم حسین قادری و دیگر کیخلاف پنجاب سمال انڈسٹریل کوآپریٹو ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر غیر قانونی فوائد لینے اور سوسائٹی کی انتظامیہ کی مدد سے مبینہ طور پر سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیب نے ملتان سے سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد حسین ڈاہر اور دیگر کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز سے اپنی زمین پر روڈ بنانے، کالونی بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب ملتان کو 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب نے ریلوے کے سابق چیئرمین عارف عظیم کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی اور 58 لوکو موٹیوز جن کی مالیت 15.300 ملین روپے بنتی ہے اور 40 پاور وین چینی فرم سے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریدے جن کی مالیت تقریباً 4600 ملین روپے بنتی ہے اور جو غیر معیاری ہونے کی وجہ سے اس وقت مبینہ طور پر استعمال نہیں ہو رہے، کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔