بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

 
0
189

بنوں: کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا، دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
شہید پولیس اہلکار (ہیڈ کانسٹیبل سردار علی خان مروت )کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن ضیا حسن سمیت دیگر پولیس افسران اور کثیر تعداد میں معززین و شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔