چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لے لیا

 
0
80

اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لے لیا۔افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کل کرے گا۔

جج کے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کریمنلز معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کررہے ہیں، خدشہ ہیکہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پر اثرانداز ہوا جاسکتا ہے۔

جج کا نوٹ میں کہنا ہے کہ ٹیمپرنگ اورشہادتیں غائب ہونیکاخدشہ ہے، ایسے اقدامات اور میڈیارپورٹس کریمنلز جسٹس سسٹم کی اہمیت کم کرنیکی کوشش ہے، اس سے ملک میں قانون اورآئین کی حکمرانی اورعوام کا اعتماد مجروح ہورہا ہے۔نوٹ کے مطابق پراسیکیوشن برانچ کیافسران کیتبادلے اورتفتیش سیہٹانے کیاقدامات کی خبریں ہیں، ایسے حکومتی اقدامات سے عوام کا فوجداری نظام عدل پر اعتماد مجروح ہوگا، موجودہ حکومت کے اعلی حکام کی جانب سے پراسیکیوشن معاملات میں مداخلت کا تاثرہے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی آزادی موجودہ حکومتی شخصیات کے خلاف تحقیقات میں متاثر ہورہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کی سماعت 19مئی دن ایک بجے کیلئے مقررکردی ہے۔