رحیم یار خان : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سالانہ تعلیمی بجٹ2018/19کی تیاریوں کا جائزہ

 
0
516

تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی با آسانی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا ئے گی: ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان، اگست 29(ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی با آسانی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا ئے گی۔تعلیمی بجٹ2018/19کی تیاری میں تمام تر ضروریات کو مد نظر رکھا جائے ، تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کی پہلی ترجیح طالبعلموں کو بنیادی سہولیات کی خوشگوار ماحول میں فراہمی یقینی بنانا ہو گی اس سلسلہ میں سکول کونسلز میں فعال اور متحرک ممبرا ن رکھے جائیں جو اپنی صلاحیتیں اور وسائل سکولز کی بہتری کے لئے استعمال کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سالانہ تعلیمی بجٹ2018/19کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ثناءاللہ سہرونی سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئی کلاسز سمیت تعمیرو مرمت کے لئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے جبکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کے لئے واضح حکمت عملی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور طلباءو طالبات کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کونسلز کے بجٹ کا تسلسل کے ساتھ آڈٹ کیا جائے اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی جائے کہ سکول کونسلز کی میٹنگ باقاعدگی سے بلا کر مشترکہ حکمت عملی سے فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنائیں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تمام امور نہایت ایمانداری اور محنت سے انجام دیے جائیں۔اس موقع سی ای او نے بجٹ افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو سیلری، نان سیلری اور ڈویلپمنٹ کے فنڈز و استعمال بار ے بریفنگ دی۔