نئے پاکستان میں وزیراعظم کو مبارکبادکافون وزیرخاجہ پومپیوکاآتاہے جبکہ پرانے پاکستان میں وزیراعظم کو مبارکباد کا فون امریکی صدر کرتا تھا: مشاہد حسین سید

 
0
811

اسلام آباد، اگست 29(ٹی این ایس):‏رہ نما مسلم لیگ ن مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پومپیو کی ٹیلیفون کال نہیں لینی چاہیے تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا  کہ  نئے پاکستان میں وزیراعظم کو مبارکبادکافون وزیرخاجہ پومپیوکاآتاہے جبکہ پرانے پاکستان میں وزیراعظم کو مبارکباد کا فون امریکی صدر کرتا تھا۔

‏ انھوں نے کہا کہ وہ کہتے آپ کے ہم منصب وزیرخارجہ موجود ہیں، ان سے بات کریں، عمران خان کو نائب صدر پینس یا صدر ٹرمپ سے بات کرنی چاہیے تھی،

‏ ‏ مشاہد حسین سید‏ نے کہا  کہ ایسی روایات جن کاتعلق قومی وقاراورقومی غیرت سے ہےانکاجواب لیں گے اورچیرمین خارجہ امورکمیٹی ہوں،شاہ محمودقریشی سےکہاہےآپ سےجواب طلب کریں گے۔