عمران خان سب سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس کا خرچ کم کرینگے ٗبابر اعوان 

 
0
572

چیئر مین پی ٹی آئی نے غیر ارادی طورپر کیمروں کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی ٗ میڈیا سے با ت چیت 
اسلام آباد 8اگست(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینئر وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان سب سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس کا خرچ کم کرینگے ٗ چیئر مین پی ٹی آئی نے غیر ارادی طورپر کیمروں کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی ۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی نہیں کی ٗعمران خان نے غیر ارادی طور پر کیمروں کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی ٗ عمران خان سب سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کا خرچ کم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشورہ ہورہا ہے وزیراعظم ہاؤس میں کون سا اعلیٰ ترین ادارہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اداروں میں سادگی لے کر آئیں گے جو مستقل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی جگہ اقربا پروری نہیں ہوگی میرٹ کا راج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نامزد وزیراعظم نے احتساب عدالت پشاور میں پیش ہو کر تاریخ رقم کردی ٗنامزد وزیراعظم عمران خان نے غیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر سفر کیا ۔