پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں,پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

 
0
428

اسلام آباداکتوبر 18( ٹی این ایس):  پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل مجید احسان اورعامر عباسی کو لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی جبکہ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر اور حمودالزمان کو بھی لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر تعینات کئے گئے ہیں۔
ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔