روس کے شہر سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک

 
0
279

واقعہ دہشت گردی نہیں، ممکنہ طور پر ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا،پولیس کی ابتدائی رپورٹ 
سوچی05جولائی(ٹی این ایس)روس کے شہر سوچی میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں ایک معمر شخص ہلاک اور دو خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے دہشت گردی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ سوچی شہر کی ایک شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چلتے لوگوں پر چڑھ گئی، حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔