پاکستان یا جنوبی ایشیا کے کسی حصے میں سفر کرنے والے مسافرخوراک اور پانی میں زیادہ دیکھ بھال کریں،بیان
واشنگٹن05جولائی(ٹی این ایس) امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک صحت کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس میں لوگوں کو ایک وباء بڑے پیمانے پر ادویات سے مزاحمت کرنے والے ٹائیفائڈ بخار سے خبردار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس قسم کے بخار پر زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس اثر نہیں کر رہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز ( سی ڈی سی ) کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان یا جنوبی ایشیا کے کسی حصے میں سفر کرنے والے مسافروں پر زور دیا گیاکہ وہ خوراک اور پانی کے معاملے میں زیادہ دیکھ بھال کریں اور ٹائیفائڈ ویکسینیشن ضرور لیں۔سی ڈی سی نے کہا کہ پاکستان جانے والے مسافروں کی اس بیماری کے ساتھ واپس لوٹنے کے بعد مبصرین کی جانب سے سطح دوئم کے خطرے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔