امریکہ ،چین میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم،ایمرجنسی نافذ

 
0
335

سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر چیز بہا لے گیا، گھر، سڑکیں، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں
بیجنگ05جولائی(ٹی این ایس)چین میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی میں خلل ڈال دیا، سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر چیز بہا لے گیا، امریکی ریاست پنسلوانیا میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث سڑکیں ڈوب گئیں۔دوسری طرف امریکی ریاست پنسلوانیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے بیشتر علاقوں میں اتوار سے جاری بارشوں سے گھر، سڑکیں، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، مٹی کے تودے گرنے سے سڑکوں، مکانوں کو نقصان پہنچا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔دوسری طرف امریکی ریاست پنسلوانیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔