رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی بھارت میں صحافی کے قتل پر تشویش

 
0
325

آزادی صحافت کی فہرست میں بھارت تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے،بیان 
نیویارک05جولائی(ٹی این ایس)رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز ( آر ایس ایف) نے بھارت میں صحافی کو قتل کیے جانے جیسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کی اس تنظیم نے بتایاکہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں 7صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ مزید یہ کہ اس ملک میں صحافیوں کو پولیس، سیاستدانوں، افسر شاہی اور جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔آر ایس ایف نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ آزادی صحافت کی فہرست میں بھارت تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے۔