یورپ میں ہم جنسوں کی شادی کا معاملہ ،فرانس کی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

 
0
100

فرانس کے شہر سٹراس برگ میں قائم انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے واضح کیا ہے کہ یورپ میں ایک ہی جنس کے جوڑوں کو شادی کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے آسٹریا کے دو باشندوں کی اپیل مسترد کردی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کی طرف سے انہیں آپس میں شادی کی اجازت نہ دینا شادی کے حق کی خلاف ورزی ہے اور یورپی حقوق کے قانون میں امتیاز کو ختم کیا جائے ۔
یہ عدالت یورپین کونسل کا حصہ ہے اور یورپین کونسل کے 47 ممالک سے تعلق رکھنے والے 47 ججوں نے ہم جنس پرستی کے خلاف متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے ۔
عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ 47یورپی ملکوں میں سے صرف 7 نے ہم جنسوں کو شادی کی اجازت دی ہے ۔
عدالت نے کہا کہ نیشنل اتھارٹیز اس حوالے سے معاشرے کی ضرورتوں اور ردعمل کا جائزہ لینے کےلئے مناسب فورم ہے ۔