اسلام آباد (رپورٹ عبد الرحمان) ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی جانب سے عید قربان سے قبل مارکیٹس،بازاروں اور مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈ تعینات کرنے کی ہدایات جاری

 
0
64

اسلام آباد (رپورٹ عبد الرحمان) ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی جانب سے عید قربان سے قبل مارکیٹس،بازاروں اور مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈ تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،وفاقی دارالحکومت کے تاجروں اور عوام نے ایس ایس پی ٹریفک اور اسلام آباد پولیس کو خصوصی اقدامات کرنے پر سراہا ہے اور عید گاہوں کے اردگرد بھی ٹریفک اہلکار تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے وفاقی دارالحکومت میں موجود غیر ملکی سفاتکاروں اور سیاحوں نے بھی ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات اور عوام کی رہنمائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں شروع ہونے سے قبل شہر اقتدار کی مارکیٹوں میں رات کے اوقات میں بازاروں میں عوام کے رش کے باعث ایس ایس پی ٹریفک پولیس ڈاکٹر تنویر مصطفی کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کو رواں رکھنے میں مدد ملے گی،ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات کو عوام اور تاجروں نے خوش آئند قرار دیا ہے،غیر ملکی سفیروں کا ٹریفک پولیس کے حوالے سے کہنا تھا کے عوام کی رہنمائی کے لئے قائم خصوصی سیل اور ریڈیو کے ذریعہ فراہم کی جانی والی رہنمائی انتہائی قابل تعریف ہے