کشمور ضلع بھر میں کورونا ویکسینیشن لگانے کا ہدف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پی پی ایچ آئی کی کوششوں سے پورا کیا جا رہا ہے

 
0
145

تنگوانی 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): کشمور ضلع بھر میں کورونا ویکسینیشن لگانے کا ہدف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پی پی ایچ آئی کی کوششوں سے پورا کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی ۔تفصیلات کے مطابق آج چیف سیکرٹری کی زیرصدارت سندھ کے تمام اضلاع سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی طرح کشمور کے ڈپٹی کمشنر نے بھی کورونا ویکسین کے ہدف فوتگی کوٹہ اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ویکسینیشن کی پہلی خوراک کے تحت 94.4% اور 44.21% مکمل ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ فوتگی کوٹہ ضلع کے 0% ہے۔ جبکہ ضلع کے اندر آٹے کے اسٹال لگائے جا رہے ہیں، ریونیو کے مسائل کے حل کے لئے لیے ضلع بھر میں تین میں سے دو تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کی پوسٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کارکردگی 100 فیصد ہونی چاہئے جبکہ افسران اور متعلقہ سیکرٹریز کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کشمور نے ڈی ایچ او سمیت تمام ٹی ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر ویکسینیشن کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اہداف حاصل کریں۔ ویکسینیشن ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر بنایا جائے اور تمام ڈیٹا سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔